کوئی ایک نہیں ،سب ہارے ہیں ،نواز ! تو میرا میچ ونر ہے، تم پر بھروسہ کچھ بھی ہوجائے: بابر اعظم 

کوئی ایک نہیں ،سب ہارے ہیں ،نواز ! تو میرا میچ ونر ہے، تم پر بھروسہ کچھ بھی ہوجائے: بابر اعظم 
سورس: Twitter

میلبرن : پاکستان اور انڈیا کے درمیان میلبرن میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ڈریسنگ روم کی گفتگو منظرعام پر آگئی ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹویٹر پر میچ ہارنے کے بعد پاکستانی ڈریسنگ روم کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑی دکھی نظر آرہے ہیں اور پاکستان  کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن، کوچ ثقلین مشتاق اور کپتان بابر اعظم کھلاڑیوں کی ہمت بندھاتے نظر آرہے ہیں۔ 

بھارت کے خلاف آخری اوور پاکستانی کھلاڑی محمد نواز نے کیا تھا جس میں بھارتی بلے باز مطلوبہ 16 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔  پی سی بی کی شیئر کی گئی ویڈیو میں محمد نواز کو ڈریسنگ روم کے ایک کونے میں سر پکڑے مغموم اور روتے دیکھا جاسکتا ہے۔بابر اعظم کو ٹیم کی ہمت بندھاتے ہوئے اور کھلاڑیوں کو تسلی دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے کپتان بابر اعظم نے کہا ہم نے کوشش کی ہے اور ہمارے ہاتھ میں کوشش کرنا ہی ہے۔ کچھ غلطیاں ہوئیں۔ ان سے سیکھنا ہے۔ گرنا نہیں۔ ابھی ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے۔ ابھی بہت میچز پڑے ہیں۔کسی ایک بندے وجہ سے شکست نہیں ہوئی بلکہ ہم سب ہارے ہیں۔ کوئی کسی پہ انگلی نہ اٹھائے کہ اس نے ہرایا۔ یہ ہماری ٹیم میں نہیں ہوگا۔

بابر اعظم نے کہا کہ  جو تھوڑی تھوڑی غلطیاں ہیں ہم نے بطور ٹیم ان پر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کونے میں سر جھائے بیٹھے محمد نواز کو مخاطب کرتے کہا  خاص طور پر نواز! کوئی مسئلہ نہیں تو میرا میچ وِنر ہے۔ ہمیشہ مجھے تم پر بھروسہ رہے گا جو مرضی ہو جائے۔

بابراعظم پنجابی زبان میں محمد نواز سے کہا  سر جھکانا نہیں ہے۔ تم مجھے اگلے میچ بھی جتواؤ گے۔ بہت اچھی کوشش تھی۔ پریشر والا اوور تھا لیکن آپ اتنا قریب لے کر گئے۔ ویری ویلڈن۔ اس کے بعد ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں نے تالیاں بجائیں۔

مصنف کے بارے میں