خواتین برقع پہنیں جرمانے میں ادا کروں گا،فرانسیسی تاجر کا اعلان

خواتین برقع پہنیں جرمانے میں ادا کروں گا،فرانسیسی تاجر کا اعلان

ویانا:اپنی حفاظت کے خواتین یہ کام ضرور کریں،یورپ کی حکومتیں خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عائد کر رہی ہیں ،آسٹریا کی حکومت نے بھی یکم اکتوبر سے خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کی خلاف ورزی پر ڈیڑھ سو یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔دوسری طرف ا  لجزائری نژ اد فرانسیسی ارب پتی پراپرٹی ڈیلر راشد نقاز نے آسٹریا کی مسلمان خواتین سے کہا کہ برقع آپ پہنیں جرمانہ میں بھروں گا۔

آسٹرین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد نقاز نے کہا کہ میں پورے یورپ بالخصوص آسٹریا کی خواتین سے کہتا ہوں کہ آپ برقع پہنیں جرمانہ میں بھروں گا، اگر یورپی حکومتیں مذہبی آزادی کو تسلیم کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں تو پھر انہیں مذہبی شعائر بھی تسلیم کرنے ہوں گے، جب کہ میں لوگوں کے مذہبی عقائد کے کھلے اظہار پر یقین رکھتا ہوں۔

واضح رہے راشد نے نے ایک خصوصی ادارہ بھی قائم کر رکھا ہے جس کا نام ’میرے آئین کو نہ چھیڑو‘ ہے۔ یہ ادارہ برقع پہننے والی مسلمان خواتین کے جرمانے ادا کرتا ہے اور اب تک مختلف ممالک میں 3 لاکھ یورو (3 کروڑ 79 لاکھ روپے) اس کام پر خرچ کر چکا ہے۔

'دوسری جانب سے آسٹریا کے وزیر خارجہ سباستیان کرز نے راشد نقاذ کے اس اعلان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نقاب پہننے والی خواتین کو خمیازہ بھگتنا پڑے اور اگر یہ آدمی انکے جرمانے بھرے گا تو اس کو بھی جرمانہ کیا جائے گا