اسرائیل کی ایٹمی سرگرمیاں دنیا کے لئے باعث تشویش ہیں،ایران

اسرائیل کی ایٹمی سرگرمیاں دنیا کے لئے باعث تشویش ہیں،ایران

ویانا :بڑے اسلامی ملک کا اسرائیل کے خلاف بڑا فیصلہ،جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی( آئی اے ای اے) میں ایران کے مستقل مندوب رضا نجفی نے صیہونی حکومت کی فوجی ایٹمی سرگرمیوں کو عالمی برادری کے لئے باعث تشویش قرار دیا۔


ارنا نیوز ایجسی کے مطابق رضا نجفی نے ایجنسی کی 61ویں بین الاقوامی کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہاکہ صیہونی حکومت مغرب اور خاص طور پر امریکا کی کھلی حمایت سے اپنی ایٹمی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے. انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی ایٹمی سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

اس کانفرنس میں مشرق وسطی میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سیف گارڈ معاہدوں پر عمل درآمد کی قرارداد پیش کی گئی اور اس کی منظوری دی گئی۔اس قرارداد میں جو امریکا اور کینیڈا کے نیوٹرل اور صیہونی حکومت کے مخالف ووٹوں کے مقابلے میں 123 رکن ملکوں کے مثبت ووٹوں سے پاس کی گئی صیہونی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ این پی ٹی میں شامل ہو اور اپنی ایٹمی تنصیبات کو ایجنسی کے سیف گارڈ میں شامل کرے۔