انسٹاگرام نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

انسٹاگرام نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

نیو یارک: انسٹاگرام نے آخرکار اپنے صارفین کے لیے وہ فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا انتظار کافی عرصے سے کیا جارہا تھا۔ اب انسٹاگرام میں صارفین کسی شخص کی پروفائل میں جا کر دیکھ سکیں گے کہ وہ ان کو فالو کر رہا ہے یا نہیں۔

اس سے قبل اگر کوئی صارف یہ جاننا چاہتا کہ انسٹاگرام پر دوست یا جاننے والا اسے فالو کر رہا ہے یا نہیں تو اسے اپنے فالوروز کی فہرست میں جا کر اسکرولنگ کی تکلیف اٹھانی پڑتی تھی مگر اب آپ پروفائل پر follows you کے لیبل سے ہی یہ جان سکیں گے۔ یہ انتہائی آسان اور صارفین کا بڑا مطالبہ تھا جو کہ فی الحال آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔

انسٹاگرام کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کی محدود تعداد پر اسے آزمایا جا رہا ہے جبکہ کمپنی نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔ ایک ترجمان کے مطابق ہم ہمیشہ ایسے ذرائع کو آزماتے رہتے ہیں جو صارفین کے لیے انسٹاگرام کے تجربے کو بہتر بنا سکے۔

ویسے یہ فیچر بہت جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو گا اور آئی او ایس میں بھی اسے اَپ ڈیٹ کیا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ انسٹاگرام صارفین کی تعداد 70 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور توقع ہے کہ یہ بہت جلد فیس بک کی پانچویں ایپلیکشن ہوگی جس کے صارفین ایک ارب سے زائد ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں