ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد:موسم کیا کرنے جا رہا ہے،اس خبر میں پڑھیں،ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہیگا ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کی تفصیلا ت کچھ یوں ہے ،اسلام آباد 20ڈگری سینٹی گریڈ,لاہور 25،کراچی 26،پشاور 22،کوئٹہ 11،گلگت 13،مری 16اورمظفرآباد 18 ڈگری سینٹی گریڈ،دوسری جانب فیصل آباد شہر اور گردونواح میں گرمی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں.

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت تیس ڈگری اور زیادہ سے زیادہ اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب چھتیس فیصد تک رہے گا تاہم دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلیں گی۔