دورہ سری لنکا، ٹیسٹ میچوں کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

دورہ سری لنکا، ٹیسٹ میچوں کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ 16 رکنی اسکواڈ میں بلال آصف، میر حمزہ، وہاب ریاض، یاسر شاہ، محمد اصغر، محمد عباس، محمد عامر، عثمان صلاح الدین، حسن علی، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، اظہر علی، شان مسعود، سمی اسلم شامل ہیں جبکہ احمد شہزاد اور محمد رضوان ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اظہر علی کو گھٹنے کی تکلیف تھی لیکن ڈاکٹر نے انجیکشن لگا کر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں