کوئی نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں ہو سکتا، فاروق ستار

کوئی نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں ہو سکتا، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا اور اگر ایم کیو ایم کے کسی رکن نے (ن) لیگ کی حمایت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کئی بار کہا ہے کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے۔ کراچی پیکج کا تعلق ہمارے ووٹ دینے سے نہیں کیونکہ یہ کراچی کا حق ہے اس کے مختلف حصے ہیں اور ان پرکام تیزی سے جاری ہے۔

سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ میں انتخابی اصلاحات کا جو بل پیش کیا وہ غیر قانونی تھا بل اعتزاز احسن کی ترمیم کے بعد پیش ہونا چاہئے تھا۔ کوئی نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا سربراہ کیسے ہو سکتاہے۔ انتخابی اصلاحات پر پیپلز پارٹی کی ترمیم کی ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے حمایت کی اور اگر ایم کیو ایم کے کسی رکن نے (ن) لیگ کی حمایت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں