خواجہ آصف کی نااہلی کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

خواجہ آصف کی نااہلی کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد: نواز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی مشکل میں پھنس گئے۔ وزیر خارجہ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔ لارجر بینچ جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب پر مشتمل ہے جو 26ستمبر سے کیس کی سماعت کرے گا۔


پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ خواجہ آصف جولائی 2011 سے غیر ملکی کمپنی کے مستقل ملازم اور 50 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں۔

وزیر خارجہ کا اقامہ بھی 2019 تک کا ہے وہ بطور وزیر غیر ملکی کمپنی میں نوکری نہیں کر سکتے۔ درخواست گزار کے مطابق خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی میں اپنا اقامہ ظاہر نہیں کیا۔ وہ اقامے کے ذریعے منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں