عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع

عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: حنیف عباسی نےعمران خان نا اہلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی اور ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ منگل کو سماعت کرے گا۔

عدالت عظمیٰ میں جمع تفصیلات میں عمران خان کے 2002 کے کاغذات نامزدگی، 2003 سے 2005 میں الیکشن کمیشن میں جمع ٹیکس گوشواروں کا ریکارڈ شامل ہے۔

حنیف عباسی کے مطابق عمران خان نے گوشواروں میں جمائما سے لیے قرض کو ظاہر کیا نہ ہی لندن فلیٹ کی فروخت سے حاصل رقم کا تذکرہ کیا۔ حنیف عباسی نے حقائق چھپانے پر عمران خان کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں