شہبازشریف نے شریف خاندان میں اختلافات کا تاثر مسترد کردیا

شہبازشریف نے شریف خاندان میں اختلافات کا تاثر مسترد کردیا

لاہور:شہبازشریف نے شریف خاندان میں اختلافات کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے وا لے جان لیں نوازشریف کے ساتھ کھڑار ہوں گا، بھائی سے مخلص و وفادار تھا اور ہمیشہ رہوں گا۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بہاولپور ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں محاذ آرائی سے گریز اور اداروں سے ٹکرا کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

وزیراعلی پنجاب نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے وا لے جان لیں نوازشریف کے ساتھ کھڑار ہوں گا، بھائی سے مخلص و وفادار تھا اور ہمیشہ رہوں گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں