بھارت میں بربریت، اساتذہ کی بارویں جماعت کی طالبہ کیساتھ زیادتی

بھارت میں بربریت، اساتذہ کی بارویں جماعت کی طالبہ کیساتھ زیادتی

نئی دہلی:بھارت میں ایک اور شرمناک واقعہ،بھارت میں بربریت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا،ریاست راجستھان کے ایک سکول میں دو اساتذہ نے بارہویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے ایک سکول میں دو اساتذہ نے بارہویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔


پولیس نے سکول کے مالک اور ایک ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کی اور حاملہ ہونے کے بعد مقامی ہسپتال سے ساز باز کر کے اسقاط حمل کروا دیا۔اسقاط حمل کے بعد متاثرہ لڑکی کی حالت بگڑ گئی جسے جے پور کے سوائی مان سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے سکول کو فی الحال بند کر دیا گیا ہے اور متاثرہ لڑکی کا بیان لینے کے لیے اس کے ہوش میں آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں تنا ہے۔ لوگوں نے سکول کے باہر احتجاج کیاتوڑ پھوڑ بھی کی۔