امریکی ریاستوں کے انتخابی نظام پر 'روسی ہیکرز' کے حملوں کا انکشاف

امریکی ریاستوں کے انتخابی نظام پر 'روسی ہیکرز' کے حملوں کا انکشاف

واشنگٹن:وسکونسن، اوہائیو اور دیگر کئی ریاستوں نے بتایاہے کہ وہ بھی ان 21 ریاستوں میں شامل ہیں جنہیں مبینہ طور پر روسی حکومت کے ہیکرز نے 2016ءکے امریکی صدارتی انتخاب کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں تبدیل کرنے کی کوشش کے دوران نشنانہ بنایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے تصدیق کی کہ اس نے ان ریاستوں کو ان سرگرمیوں کی نشاندہی کی تھی لیکن اس نے ریاستوں کے بارے میں تفصیل فراہم کرنے سے انکار کیا۔

روس امریکی صدارتی انتخاب پر اثر انداز ہونے کے تمام دعووں کو مسترد کرتا ہے اور صدر ٹرمپ بھی روس کے ساتھ اس نوعیت کے کسی تعاون کی تردید کر چکے ہیں۔الاباما، کولوراڈو، کنکٹیکٹ، منیسوٹا، ٹیکساس اور واشنگٹن کی ریاستوں نے بھی روسی ہیکرز کے حملوں کا نشانہ بننے کی تصدیق کی لیکن ان کے بقول یہ حملے کامیاب نہیں ہوئے۔

امریکی نیشنل ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ الیکشن ڈائریکٹرز کے صدر جوڈ کوایٹ کا کہنا تھا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ روسیوں نے کسی ایک بھی ووٹ یا رجسٹریشن میں کوئی تحریک یا تبدیلی کی ہو۔محکمہ ہوم لینڈ کے عہدیداروں کا کہناتھا کہ 21 ریاستوں میں سے اکثریت میں سائبر حملے صرف ابتدائی سطح پر ہی دیکھنے میں آئے اور صرف چند ایک نیٹ ورک پر ہی یہ اثرانداز ہوئے۔