کوشش کروں گا ٹیسٹ فارمیٹ میں سب کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر چلوں، سرفراز احمد

کوشش کروں گا ٹیسٹ فارمیٹ میں سب کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر چلوں، سرفراز احمد

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میں اکیلا کچھ نہیں یہ ہماری ٹیم مینجمنٹ کا بھی کمال ہے جو دو نئے لڑکے ٹیم میں ڈالے وہ بھی بہت اچھے باؤلرز ہیں۔ جیسا آپ نے دیکھا عامر نے بہت اچھی باؤلنگ کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کسی بھی سیریز کا پہلا میچ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور کوشش کروں گا اس فارمیٹ میں بھی اچھا کپتان ثابت ہوں اور سب کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر چلوں۔

کپتان نے کہا میرے لیئے بھی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بڑا چیلنج ہو گا کیونکہ مصباح الحق اور یونس کے نہ ہونے سے بہت فرق پڑے گا لیکن لیکن کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جو انکی کمی پوری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کوشش کریں گے کہ جیسے مصباح ٹیم کو لیکر چلے ویسے ہی چلوں۔ کہتے ہیں یاسر شاہ کو تھوڑا سا فٹنس پرابلم تھا لیکن آج اس نے فٹنس ٹیسٹ پاس کیا اور اظہر علی کا بھی فٹنس کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا جبکہ ہماری باؤلنگ تھوڑی سٹرونگ ہے لیکن دیکھا جائے تو دونوں ہی بہت بیلنس ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا جیسے میرا یہ پہلا میچ ہے بطور ٹیسٹ کپتان کوشش کروں گا سنچری بناؤں تاکہ ٹیم کا مورال بلند ہو۔ ان کا کہنا تھا انضمام الحق بطور چیف سلیکٹر مجھے بہت سپورٹ کررہے ہیں اور میری رائے کا بہت خیال رکھتے ہیں جبکہ پوری ٹیم اور مینجمنٹ ایک ہی پیج پر ہے جو خوش آئند ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں