نواز شریف کو عدالتوں نے نااہل قرار دیدیا ہے : چوہدری شجاعت حسین

نواز شریف کو عدالتوں نے نااہل قرار دیدیا ہے : چوہدری شجاعت حسین

لاہور :پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بغیر شہبازشریف صفر ہیں، نوازشریف کو عدالتوں نے نااہل قرار دے دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کو اہمیت دی ہے ہمیشہ پاکستانی اداروں، فوج کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتیں ملکی اداروں پر حملہ آور ہیں۔


انہوں نے کہا کہ تمام محب وطن جماعتوں اور افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا میرا مشن ہے، محب وطن پاکستانیوں کو یکجا کرنا وقت کی ضرورت ہے، ہر وہ شخص مسلم لیگی ہے جس کے دل میں پاکستان کا درد اور محبت ہے، آج اکثر لیڈر قوم کو بے راہ روی کی طرف لے کر جا رہے ہیں اس وقت سب سے محب وطن افراد کو جمع کرنا ضروری ہے۔


چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ جمعیت علماء پاکستان محب وطن افراد کی جماعت ہے، دورہ کراچی میں بھی میرا یہی مقصد تھا اس مشن کو لے کر ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔