جس طرح ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یہ انتہائی غلط ہے، رنبیر کپور

جس طرح ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یہ انتہائی غلط ہے، رنبیر کپور

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ رنبیر کپور خود پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی حمایت کے لئے میدان میں آگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ماہرہ خان کی صلاحیتوں اور ان کی خوبرو شخصیت کی وجہ سے پسند کرتے ہیں اور عزت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ماہرہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یہ انتہائی غلط ہے، مرد اور عورت کے لئے دو طرفہ نظریہ نہیں ہونا چاہیے،کسی کو حق نہیں کہ وہ ان کے بارے میں کوئی رائے قائم کرے۔رنبیر نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ منفی چیزیں پھیلانا بند کریں، خدا کی دی ہوئی خوبصورت زندگی کو آگے بڑھائیں اور سب بھول جائیں۔
یادر ہے کہ گزشتہ دنوں ماہرہ خان اور رنبیر کی نیو یارک سے سامنے آنے والی تصاویر کے بعد ماہرہ تنقید کی زد میں ہیں تاہم ماہرہ کی جانب سے اب تک کوئی بات نہیں کی گئی لیکن شوبز کی شخصیات ان کے حق میں بول پڑی ہیں ۔