دپیکا پڈوکون ”رانی پدماوتی“ کے روپ میں سامنے آگئیں

دپیکا پڈوکون ”رانی پدماوتی“ کے روپ میں سامنے آگئیں

ممبئی: بالی و وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماوتی“ کے مرکزی روپ میں منظر عام پر آگئیں۔ ان کے اس روپ پر نہ صرف مداحوں نے تعریفوں کے پل باندے بلکہ ساتھی اداکاروں نے بھی خوب پسند کیا۔
تفصیلات کے مطابق فلم ”پدماوتی“ میں اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی جوڑی ایک بار پھر ساتھ نظر آئے گی جب کہ فلم میں شاہد کپور بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ گزشتہ فلم کے ایک ساتھ 2 پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے جس میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا۔
فلم کی پہلی جھلک میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دپیکا پڈوکون ”رانی پدماوتی“ کا روپ میں موجود ہیں ہے جس میں انہوں نے روایتی ملبوسات کے ساتھ ساتھ زیوارات بھی زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ان کے اس روپ پر نہ صرف مداح حیران ہوئے بلکہ معروف شخصیات بھی دپیکا کے نئی روپ کی معترف ہیں اور ہدایت کار کرن جوہر نے اپنی ٹوئٹ میں ان کی پہلی جھلک کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے اس روپ کو پسند کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں حیرت کا اظہار کیا۔ ہدایت کار فرح خان نے بھی پدماوتی میں دپیکا کے کردار کی پہلی جھل کو بے حد پسند کیا ہے۔ دوسری جانب فلم کی پہلی جھلک کے ذریعے نمائش کی تاریخ 17 نومبر سے بڑھا کریکم دسمبر کر دی گئی ہے۔

dbdd55fdacc0f2a422b62dd923365b07