پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے بھا بی سمیت تین افراد کو قتل کر دیا

 پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے بھا بی سمیت تین افراد کو قتل کر دیا

تیمرگرہ : لوئر دیر کے علاقہ خال اڈو میں مبینہ طور پرنا معلوم وجوہات پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنی بھا بی سمیت تین افراد  کو  قتل کر دیا۔


پو لیس رپور ٹ کے مطابق پولیس تھانہ خال کے حدود  اڈو نامی گا وں میں گزشتہ روز پو لیس اہلکارھدایت اللہ نے فائرنگ کرکے اپنی بھابی مسماۃ (ن)  اور  بادشاہ اصغرخان اور  انکے بھانجے شاہ زیب کو   نامعلوم وجوہات پر قتل کیا،  واردات کے بعد ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس نے آلہ قتل کلاشنکوف کو بھی برآمد کیا۔

ادھر مقتول کے رشتہ دار بادشا ہ عمرخان نے خال پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتا یا   کہ ملزم ہدایت اللہ نے میرے بھائی بادشاہ اصغرخان اور بھانجے شاہ زیب کو اپنے گھر بلا کر قتل کیا۔ ادھر خال پولیس نے تہرے قتل واردات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source