سمارٹ فون میں 2 واٹس ایپ رکھنے کا طریقہ دریافت

سمارٹ فون میں 2 واٹس ایپ رکھنے کا طریقہ دریافت

لاہور: سمارٹ فون صارفین کیلئے خوشخبری ، اب آپ اپنے سمارٹ فون میں اکٹھے دو واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔
جی ہاں! ڈوئل سم اسمارٹ فونز صارفین اپنے دو نمبرز کے ساتھ دو واٹس ایپ بھی آسانی سے استعمال کرسکیں گے لیکن یہ سہولت آئی فون اور اینڈرائڈ سنگل سم اسمارٹ فون میں فراہم نہیں کی گئی ہے۔
ڈوئل واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے ایپ کی سیٹنگز میں جانا ہوگا جہاں ڈوئل ایپ ، ٹوئن ایپ یا کلون ایپ لکھا ہوگا، جس صارف کے پاس ان تینوں ناموں میں سے کوئی ایک نام بھی نمایاں ہوگا اس پر کلک کرنا ہوگا جس سے دو واٹس ایپ انسٹال ہوجائیں گے۔واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ اسے جلد تمام ڈوئل سم اسمارٹ فونز میں فراہم کردی جائے۔