سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی تصاویر حیران کن حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی تصاویر حیران کن حقیقت سامنے آگئی

لاہور:سوشل میڈیا پر تہلکہ مچانے والی ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کی تصاویرپرانی نکلیں۔
انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا نے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کی تصاویرپرانی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تصاویر اصل میں رواں سال جولائی میں لی گئی تھیں جب رنبیر کپور راج کمار ہیرانی کی فلم کی شوٹنگ کیلئے نیویارک میں موجود تھے اور ماہرہ خان بھی وہاں گئیں۔
اس وقت لی گئی تصاویر اب سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہیں جس کے باعث ایک طوفان برپا ہے۔ ان تصاویر کے پرانے ہونے کی تصدیق رنبیر کپور کے والد رشی کپور نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں کی جن کا کہنا تھا کہ یہ تصاویر نیویارک میں جولائی کے مہینے میں لی گئی تھیں.