حنیف عباسی نے عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں

حنیف عباسی نے عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں

اسلام آباد:چیئرمین پاکستا ت تحریک انصاف نااہلی کیس میں ن لیگ کے رہنماء حنیف عباسی نے عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروادیں۔


مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان کے گوشواروں کی سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق عمران خان نے گوشواروں میں جمائمہ سے لیا گیا قرض ظاہر نہیں کیا اور گوشواروں میں لندن فلیٹ کی فروخت سے حاصل شدہ رقم ظاہر نہیں کی گئی. درخواستگزار کی طرف سے عمران خان کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ عمران خان کی نااہلی کا کیس 26ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے. چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔عدالت نے عمران خان سے منی ٹریل میں موجود خلا اورعدالتی سوالات پر وضاحت طلب کر رکھی ہے