سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں غیرقانونی پاکستانیوں کے لئے دستاویزات کا اجراء

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں غیرقانونی پاکستانیوں کے لئے دستاویزات کا اجراء

ریاض: سعودی عرب میں پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی حکومت کی طرف سے غیر قانونی تارکین کو دی جانیوالی مہلت میں توسیع کے اعلان کے بعد مملکت سے روانگی کے خواہشمند افرا د   کی سفارتخانہ آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ انہوں نے  کہا کہ 17ستمبر سے شروع ہونے والی ایک ماہ کی مدت کے ابتدائی ایام میں روزانہ تقریباً 120افراد مملکت سے روانگی کیلئے دستاویزات حاصل کرنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا   کہ چونکہ ان پاکستانیوں کی روانگی کسی سزا یا جرمانے کے بغیر ہو رہی ہے اور انہیں واپسی کا اختیار بھی دیا جا رہا ہے اس لئے ان میں سے تقریباً 40 فیصد نئے ویزوں پر واپس آ جائیں گے۔

انہوں نے غیر قانونی پاکستانیوں سے کہا کہ وہ 16اکتوبر تک دی گئی شاہی مہلت سے استفادہ کریں، جلد پاکستان روانہ ہو جائیں۔ سفارتخانہ آتے وقت اپنا اصلی قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ لائیں۔ اگر اصلی پاسپورٹ نہ ہو تو فوٹوکاپی ہی مہیا کر دیں۔ جن افراد پر مقدمات ہیں یا جنہیں ہروب دیا جا چکا ہے و ہ سب سے پہلے یہ مقدمات ختم کرائیں۔

خان ہشام بن صدیق نے پاکستانی سفارتخانہ کی درخواست پر مہلت کی اس توسیع کے لئے شاہی فرمان کے اجرئپر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ مہربان اقدام دونوں ممالک کے باہمی برادرانہ اور گہرے تعلقات کا غماز تھا۔

مصنف کے بارے میں