دبئی میں آن لائن ویزوں کی 57 لاکھ درخواستیں کلئیر قرار پائیں

دبئی میں آن لائن ویزوں کی 57 لاکھ درخواستیں کلئیر قرار پائیں

دبئی: متحدہ عرب امارات کے آن لائن ویزہ ایپلیکیشن کے حکام نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رواں سال 57 لاکھ رہائشی اور وزٹ ویزے آن لائن سسٹم کے ذریعے جاری کیے ہیں۔

دبئی کے عام اور غیر ملکی رہائشی ویزے کےادارے کے جنرل ڈائریکٹر میجر جنرل ال مری نے کہا ہے کہ اس آن لائن ایپلیکیشن سسٹم کی وجہ سے انہیں ویزے جاری کرنے میں انتہائی آسانی رہی ہے انکے وقت کی بچت ہوئی ہے اور  افرادی قوت کے استعمال میں بھی کمی آئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال اگست تک 57 لاکھ ویزے آن لائن سسٹم کے ذریعے جاری کیے گئے ہیں جن میں سے 19 لاکھ رہائشی ویزے تھے اور 46 لاکھ لوگوں کو کمپنیز میں کام کرنے کے لیے ورک پرمٹ جاری کیے گئے۔

مصنف کے بارے میں