ہواوے کا چار کیمروں پر مشتمل سمارٹ فون متعارف

ہواوے کا چار کیمروں پر مشتمل سمارٹ فون متعارف

بیجنگ: چینی سمارٹ فون کمپنی ہواوے نے اپنا چار کیمروں والا اپنا سمارٹ فون ”ہواوے میمنگ 6“ متعارف کروادیا، جبکہ  اس سمارٹ فون کو دنیا کے دیگر حصوں میں "میٹ 10 لائٹ" کے نام سے متعارف جانے کا امکان ہے۔ ہواوے نے اس میں Kirin 659 SoC کے ساتھ اوکٹاکور پروسیسر شامل کیا ہے۔


رپورٹس کے مطابق اس فون کی اہم خصوصیت اس کے چار کیمرے ہیں، 2 کیمروں کو بیک پر دیا گیا ہے جبکہ 2 کیمرے فرنٹ پر دیئے ہیں۔ بیک پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا کیمرہ سیٹ اپ ہے، جبکہ فرنٹ پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔اس ڈیوائس کا ڈسپلے 2160 x 1080 ریزولوشن اور 18:9 ریشو کے ساتھ 5.9 انچ کا ہے۔اس فون کی ریم 4 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 64 جی بی ہے۔ اس فون کی پیمائش 156.2 x 75.2 x 7.5ملی میٹر اور وزن 164 گرام ہے۔ اس میں اینڈروئیڈ 7.0 بیسڈ EMUI 5.1 انسٹال ہے اور اس کی بیٹری 3340 ایم اے ایچ کی ہے۔

کمپنی کی جانب سے فنگرپرنٹ سنسر کو فون کی بیک پر ہی رکھا گیا ہے۔ ایک ہائیبریڈ سم سلاٹ کے ساتھ ڈوئل سم سپورٹ رکھنے والا یہ فون تین رنگوں میں دستیاب ہوگا۔چین میں اس کی قیمت 2399 یوان یا 365 ڈالر ہے۔ اس کےپری آرڈر تو شروع ہوچکے ہیں جبکہ فون کی فروخت کا آغاز 30 ستمبر سے ہوگا۔