موبائل فونز کی درآمدات میں 2 ماہ کے دوران 40 فیصد اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں 2 ماہ کے دوران 40 فیصد اضافہ

لاہور: جہاں دنیا بھر موبائل فونز کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے تو وہی پاکستان میں اس کی صارفین کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی حکومت کے ادارے محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست 2017 میں موبائل فونز کی درآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کس طرح کے موبائلز کی درآمدات زیادہ ہوئیں۔اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران کاروں کی درآمدات میں بھی 108 فیصد اضافہ ہوا، اور 2 ماہ میں مجموعی طور پر 105 ارب روپے کی کاریں درآمد کی گئیں۔