ایشیا کپ سپر فور:پاکستان اور بھارت ،بنگلہ دیش اور افغانستان کا میچ آج ہوگا

ایشیا کپ سپر فور:پاکستان اور بھارت ،بنگلہ دیش اور افغانستان کا میچ آج ہوگا
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

دبئی:ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے مابین سنسنی خیز مقابلہ آج پھر ہوگا ۔


تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جس میں بھارت نے قومی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی شکست دی تاہم گرین شرٹس آج شکست کا بدلہ لینے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔

آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا اور دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوں گے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا اہم ترین میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیمیں ہی جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

بڑے مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ ایک بار پھر بے قرار ہیں اور میچ کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور آج گراو¿نڈ میں تماشائیوں کی بڑی تعداد کی موجودگی متوقع ہے۔آج کے اہم میچ میں جس ٹیم نے کامیابی حاصل کی اس کی ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہوجائے گی اور ہارنے والی ٹیم کے لیے اگر مگر کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے آل راو¿نڈر شاداب خان انجری کا شکار ہیں جس کے باعث انہیں میچ کیلئے پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا ۔