پنجاب میں سموگ کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل

پنجاب میں سموگ کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پنجاب میں سموگ کی روک تھام کے لیے محکمہ زراعت نے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔کسانوں کو دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے بھی روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب بھر میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ صوبائی محکمہ زراعت نے ان ٹیموں کو فیلڈ میں سموگ کی روک تھام کا اہم ٹاسک سونپ دیا سیکرٹری زراعت واصف خورشید کا کہنا ہے کہ لاہور اور پنجاب بھر کے کسانوں کونئی وراننگ جاری کی گئی ہے کہ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانا فضائی آلودگی، سموگ اور زمینی پیداواری صلاحیت میں کمی کا باعث بنتا ہے.

واصف خورشید سیکرٹری زراعت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ زراعت پنجاب کی ٹیمیں فصلوں کی باقیات خصوصا دھان کے مڈھوں کو آگ لگائے جانے کی مانیٹرنگ کریں گی اور دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے کی صورت میں متعلقہ کاشتکار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔