لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
کیپشن: Image by ABC7.com

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پرلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااورکلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ،تاہم ابھی زلزلے کی شدت اور مرکز کے بارے میں کوئی اطلاع معلوم نہیں ہوئی۔

شیخوپورہ ،شاہ کوٹ اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔