جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ پہنچ گئے

جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ پہنچ گئے

فائل فوٹو

واشنگٹن:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں پر وہ مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر پاکستان کا موقف بیان کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے جس کے بعد وہ نیویارک جائیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکی ہم منصب مائک پومپیو سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔امریکہ میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ کے دورے کے دوران شاہ محمود قریشی کی کئی عالمی رہنماو¿ں سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔

وزیر خارجہ پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں تاجروں اور صحافیوں سے خطاب بھی کریں گے۔خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی کو نیویارک میں بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے بھی ملاقات کرنا تھی تاہم بھارت نے یہ ملاقات منسوخ کردی ہے۔