پی سی بی نے ان ایکشن کھلاڑیوں کو افغان پریمیئر لیگ کھیلنے سے روک دیا

پی سی بی نے ان ایکشن کھلاڑیوں کو افغان پریمیئر لیگ کھیلنے سے روک دیا
فائل فوٹو

لاہور:پی سی بی نے بڑا اقدام کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو افغان پریمیئر لیگ کھیلنے سے روک دیا ہے جبکہ ریٹائرڈ کرکٹرز کو ہی اجازت دی گئی ہے کہ وہ لیگ میں حصہ لے سکتے ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈنے افغان پریمیئر لیگ کھیلنے سے متعلق ان ایکشن کھلاڑیوں کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور کہا گیا ہے کہ صرف ریٹائرڈ کھلاڑی ہی لیگ میں کھیل سکیں گے۔پی سی بی کے فیصلے سے وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عرفان، فہیم اشرف، محمد حفیظ، کامران اکمل اور افتخار احمد افغان پریمیئر لیگ سے آؤٹ ہوگئے۔

خیال رہے کہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والی افغان پریمیئر لیگ کے لیے تمام ان ایکشن کھلاڑیوں کا لیگ کے ساتھ کھیلنے کا معاہدہ تھا۔ریٹائرڈ کرکٹرز میں سے صرف شاہد آفریدی کا لیگ سے معاہدہ ہے اور پی سی بی کے فیصلے کے بعد صرف وہ افغان پریمیئر لیگ کا حصہ ہوں گے۔