سمبڑیال: سمبڑیال کے رہائشی کی جہاز کی پرواز کے دوران ہی روح پرواز کرگئی ۔
تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کا رہائشی شاہد سائپرس میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھا اور چھٹی لے کر ایک نجی ایئر لائن کے ذریعے پاکستان آرہا تھا ۔چنانچہ جب جہاز بحرین کی حدود میں داخل ہواتو شاہد کو ہارٹ اٹیک ہوگیا جبکہ جہاز کے عملے نے اسے فوری طبی امداد دی مگر اس کی روح پرواز کرگئی۔
دوسری طرف جب اس کی میت ایئر پورٹ سے باہر لائی گئی تو اس کے استقبال کیلئے آنے والے عزیز واقارب نے میت دیکھی تو زاروقطار رونے لگے اور اس کے استقبال کیلئے لائے گئے پھولوں کے ہار اس کی میت پر ڈال دئیے ۔
چنانچہ جب اس کی میت سمبڑیال میں اس کی رہائشگا ہ پہنچی توکہرام مچ گیا تاہم نماز جنازہ کے بعداس کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم نے پسماندگان میں تین بچے اور ایک بیوہ چھوڑی-