بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان تین ملکی کرکٹ سیریز کا فائنل منگل کو کھیلا جائے گا

بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان تین ملکی کرکٹ سیریز کا فائنل منگل کو کھیلا جائے گا


ڈھاکہ ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان تین ملکی کرکٹ سیریز کا فائنل  منگل کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

تین ملکی سیریز کے لیگ میچز میں بنگلہ دیش نے تین اور افغانستان نے دو میچ جیت کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا جبکہ زمبابوے کو سیریز میں صرف ایک کامیابی حاصل ہوئی۔

فیصلہ کن معرکے میں بنگلہ دیشی ٹیم شکیب الحسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ افغانستان کی قیادت کے فرائض راشد خان انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ لیگ میچز میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو شکست دے چکی ہیں۔