جلال پور بھٹیاں کے نواحی علاقے رسولپور تارڑ سے نامعلوم چور 2 سو کے وی کا ٹرانسفارمر لے اڑے

جلال پور بھٹیاں کے نواحی علاقے رسولپور تارڑ سے نامعلوم چور 2 سو کے وی کا ٹرانسفارمر لے اڑے

 بند جلال پور بھٹیاں( محمد زاہد منیر نیو نیوز جلال پور بھٹیاں سے)  نامعلوم چوروں نے گیپکو سب ڈویژن کو 11 ہزار کے وی کا جھٹکا لگا دیا ،نامعلوم چور رسولپور تارڑ مین حافظ آباد روڈ سے 2 سو کے وی کا ٹرانسفارمر چوری کر کے لے گئے ۔

چور ٹرانسفارمر چوری کے دوران بجلی کی مین لین کا پول بھی گرا گئے جس سے علاقہ بھر میں بجلی بڑا بریک ڈاون ہے ،اطلاع کے باوجود گیپکو عملہ 8 گھنٹے گزرنے کے باوجود موقع پر نہ پہنچ سکا۔

گیپکو ڈویژن کی بجلی 8 گھنٹے سے بندش سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں بجلی بندش سے شہریوں کا معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کر جلد بجلی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔