سیاست میں آنے کے لیے پیش کش بھی ہو رہی ہے، شاہد آفریدی

سیاست میں آنے کے لیے پیش کش بھی ہو رہی ہے، شاہد آفریدی
کیپشن: ملک سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، آفریدی۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ملک سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

سیاست سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کے لیے پیش کش بھی ہو رہی ہے اور دل بھی چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک نے مجھے جو عزت، پیار اور نام دیا ہے اس ملک کے لیے میں، میرے بچے اور میرا خاندان سب کچھ قربان ہے۔