'دی ڈونکی کنگ' سپین میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم

'دی ڈونکی کنگ' سپین میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم
کیپشن: Image by facebook

سیول :ڈونکی کنگ سپین میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے ، فلم کو سپین میں پچاس سے زائد سکرینز پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ تین زبانوں میں نمائش کی جائے گی ، پاکستان کی اینیمیٹڈ فلم 'دی ڈونکی کنگ'جنوبی کوریا میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں ۔

اس حوالے سے عزیز جندانی کا کہنا تھا کہ ہم بےحد خوش ہیں کہ دی ڈونکی کنگ کو دنیا بھر میں پسند کیا جارہا ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اچھی کہانی اور اداکاری کے ساتھ فلم کو توجہ مل ہی جاتی ہے، لیکن ہم یہاں روکیں گے نہیں، اسپین سے آگے جہاں اور بھی ہیں'۔

دی ڈونکی کنگ کا اسپین میں پریمیئر رواں سال 4 اکتوبر کو ہوگا۔