کلر کہار، ٹریلر کی بس کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی

کلر کہار، ٹریلر کی بس کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی
زخمیوں اور لاشوں کو ٹراما سنٹر کلرکہار اور ڈی ایچ کیو چکوال ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: کلر کہار کے قریب موٹروے سالٹ رینج پر اسلام آباد سے لاہور جانے والا ٹریلر مسافر بس سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔


حادثہ ٹریلر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، بے قابو ٹر یلر سنٹر بیریر توڑ کر سرگودھا سے پنڈی گھیپ جانے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا۔ افسوناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کا تعلق رحیم یارخان، 2 کا سرگودھا سے ہے۔

زخمیوں اور لاشوں کو ٹراما سنٹر کلرکہار اور ڈی ایچ کیو چکوال ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مسافر بس میں زائرین سوار تھے جو مجلس عزا کیلئے پنڈی گھیب جا رہے تھے۔