چند ہلکی بارشوں کے بعد مون سون کا سلسلہ ختم ہو جائے گا: محکمہ موسمیات

چند ہلکی بارشوں کے بعد مون سون کا سلسلہ ختم ہو جائے گا: محکمہ موسمیات

لاہور: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چند ہلکی بارشوں کے بعد مون سون کا سلسلہ ختم ہو جائے گا جبکہ یکم اکتوبر سے ملک کے بیشتر علاقوں سے حبس کی کیفیت بھی ختم ہو جائے گی۔

کراچی اور صوبہ سندھ کے جنوبی علاقوں میں درمیانی نوعیت کی ہیٹ ویو برقرار، کراچی میں آج درجہ حرارت 39، حیدرآباد 40 اور سکھر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں آج درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، کوئٹہ 34، لسبیلہ 44، تربت اور سبی میں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔