وزیراعظم کا کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ترک صدر کو خراج تحسین

وزیراعظم کا کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ترک صدر کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر برادر اسلامی ملک ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔


جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر میں ترک صدر کا مشکور ہوں۔ رجب طیب اردگان کی حمایت سے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی کو تقویت ملی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےاپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر اہلِ کشمیر کے حقوق کیلئےآواز بلند کرنے پر میں صدر اردگان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکی کی غیر متزلزل حمایت حقِ خود ارادیت کی جائز اور منصفانہ جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کیلئے ہمت و حوصلے کا ایک ذریعہ ہے۔