پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق، تعداد 6 ہزار 432 تک جا پہنچی

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق، تعداد 6 ہزار 432 تک جا پہنچی

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ اس موذی مرض سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 6 ہزار 432 تک جا پہنچی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے جاری کورونا کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق 532 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ حالیہ اضافے سے ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ، 7 ہزار اور 418 ہو گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک 2 لاکھ، 93 ہزار، 916 مریض کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔