یو اے ای اور اسرائیل کا  ٹی وی پروڈکشن پر تعاون کے معاہدے کا اعلان

یو اے ای اور اسرائیل کا  ٹی وی پروڈکشن پر تعاون کے معاہدے کا اعلان

ابوظہبی: یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان ٹی وی پروڈکشن پر تعاون کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں فلمی ایجنسیوں نے ٹیلی ویژن کی تیاری میں تعاون کرنے اور دونوں ممالک کی پروڈکشن اور شریک پروڈکشن کے حامل سالانہ فلمی میلے کی میزبانی کا معاہدہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ ڈویلمپنٹ امریکہ میں طے پانے والے ابراہم اکارڈ معاہدے کے مطابق کی جارہی ہیں ۔معاہدے کے تحت ، ابوظہبی فلم کمیشن (اے ڈی ایف سی) ، اسرائیل فلم فنڈ (آئی ایف ایف)  اور یروشلم سیم سپلجیل فلم اینڈ ٹیلی ویژن سکول (جے ایس ایف) بین الثقافتی تعاون پیدا کریں گے ، جس میں رواداری ، تعلیم اور ترقی کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ مواد تیار کیا جائے گا۔ اماراتی اور اسرائیلی عوام کے مابین گہری ثقافتی تفہیم شامل ہے۔

شراکت داروں نے دو اہم اقدامات پر مشتمل ایک ایجنڈے پر اتفاق کیا ہے ، جس میں دو طرفہ ورکشاپس ، تربیت ، تعلیم ، بین الاقوامی فلم لیب اور ایک علاقائی فلمی میلہ شامل ہیں۔