ملک میں کورونا میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں،وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کردیا

ملک میں کورونا میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں،وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کردیا

اسلام آباد: وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

شفقت محمود کی جانب سے جاری بیان میں کورونا کی صورتحال بارے میں بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے حالات کنٹرول میں ہیں۔ بعض تعلیمی اداروں نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا، اس وجہ سے انھیں بند کرنا پڑا۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران سکولوں کی انسپکشن کی گئی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مڈل تک سکولوں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے اس فیصلے پر ابھی مزید غور کیلئے وقت مانگا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ سندھ میں 28 ستمبر سے مڈل تک تعلیم دینے کیلئے دوبارہ سکول کھولے جائیں گے۔