نوشکی میں 3 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے 80 ملین روپے مختص

نوشکی میں 3 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے 80 ملین روپے مختص

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 3 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 80 ملین روپے مختص کیے ہیں۔


اس کے علاوہ این اے 268 میں 2 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 35.251 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزارت ہائوسنگ وتعمیرات کے حکام کے مطابق حکومت نے ہائوسنگ ڈویژن کے دو منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کئے ہیں۔

ان منصوبوں میں بلوچستان کے ضلع نوشکی کے 3 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 80 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

منصوبہ کی مجموعی لاگت 240 ہے جبکہ دوسرے منصوبے میں این اے 268 میں 2 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 35.251 ملین روپے مختص کیے ہیں۔