اذان کا وقت بہت پسند ہے، پریانکا چوپڑا کی ویڈیو وائرل

اذان کا وقت بہت پسند ہے، پریانکا چوپڑا کی ویڈیو وائرل

 ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ اذان کا وقت ان کا پسندیدہ وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ غروب آفتاب کے وقت اپنے ٹیرس میں بیٹھتی ہیں جہاں چھ مساجد سے اذان سنائی دیتی ہے اور وہ وقت انہیں بہت پسند ہے کیونکہ اس وقت انہیں ایک سکون سا محسوس ہوتا ہے جسے وہ بیان نہیں کر سکتیں۔

5c2708cb827ef8ca5708c700e3b65c8e

پریانکا چوپڑا کی ایک پرانی ویڈیو  ہے جس میں وہ اذان کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کرتی  نظر آتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ  مجھے واقعی ہی وہ پانچ منٹ بہت پسند ہیں جب سورج طلوع ہورہا ہو اور لاؤڈ سپیکر پر اذان کی آواز سنائی دے رہی ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ عجیب پرامن وقت میرا  دن کا پسندیدہ وقت ہے