اپوزیشن کی جانب سے دھاندلی کا شور صرف میڈیا کیلئے ہے: وفاقی وزیر فواد چودھری

اپوزیشن کی جانب سے دھاندلی کا شور صرف میڈیا کیلئے ہے: وفاقی وزیر فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے دھاندلی کا شور صرف میڈیا کیلئے ہے۔


یہ بیان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات کے بعد دھاندلی کی شکایت 413 پیٹیشنز کے ذریعے کی گئی۔

وفاقی وزیر نے لکھا کہ قومی اسمبلی کے 137 حلقوں میں دھاندلی ہوئی۔ اس کے برعکس 2018 کے انتخابات میں صرف 90 حلقوں کی پیٹیشنز کی گئیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ان 90 پیٹیشنز میں 45 الیکشن پیٹیشنز پی ٹی آئی نے فائل کیں۔ اپوزیشن کادھاندلی کا شور صرف میڈیا کیلئے ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں شہادت کا رتبہ پانے والے پاک فوج کے جواب صابر شاہ کی قربانی کو بھ خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چوبیس سال کے جوان صابر شاہ نے پاک افغان بارڈر پر ڈیوٹی کے دوران شہادت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ گولیاں سینوں پر روکنے والے یہ جوان ہمارا فخر ہیں۔ اس سال 150 سے زیادہ شہادتیں ہو چکی ہیں۔ آزادی کی قدر کریں، اس کے پیچھے کتنی ماؤں کے لال، کتنے سہاگ اور کتنے خاندان غموں کا اندوہ سہتے ہیں۔