جعلی اکاؤنٹس کیسز،3 کرپشن ریفرنسز میں آصف زرداری کی درخواستیں خارج

جعلی اکاؤنٹس کیسز،3 کرپشن ریفرنسز میں آصف زرداری کی درخواستیں خارج

اسلام آباد:جعلی اکاؤنٹس کیسز ، 3 کرپشن ریفرنسز میں آصف زرداری کی درخواستیں خارج۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے  آصف علی زرداری کی ریفرنسز خارج کرکے بری کرنے کی درخواستیں مسترد  کردی ہیں۔پارک لین، میگا منی لانڈرنگ اور ہریش اینڈ کمپنی ریفرنسز میں عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا ہے ۔

عدالت نے  آصف علی زرداری پر تینوں کرپشن ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم  جاری کیا۔

احتساب عدالت کی جانب سے فیصلہ جاری کیا گیا کہ آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس ریفرنسز میں بری نہیں کیا جاسکتا جبکہ احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت تمام ملزمان کو 28 ستمبر کو طلب کرلیاہے ۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے آصف زرداری کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔