نئے نویلے جوڑے کا انوکھا کام ، چار لاکھ کے کارڈ بورڈ چھپوا لیے 

 نئے نویلے جوڑے کا انوکھا کام ، چار لاکھ کے کارڈ بورڈ چھپوا لیے 

لندن : برطانیہ میں لاک ڈائون میں نرمی کردی گئی ہے ۔ لیکن بہت سی ایسی پابندیاں ابھی تک جاری ہیں جو کورونا کی شروعات میں لگائی گئی تھی ۔ وہ اب بھی جاری ہیں ۔ جیسا کے  شادی بیاہ ، برتھ ڈے کی تقریبات میں اکھٹے ہونے کی پابندی ۔

اس وقت انگلینڈ میں صرف 30 افراد کو شادی یا شہری تقریب میں شرکت کی اجازت ہے۔  اس اصول کی وجہ سے رومی اور سیم رونڈو اسمتھ ، براڈلی ، گلڈ فورڈ کے جن کی شادی کی منصوبہ بندی کے وقت  مہمان کی فہرست میں 100 کے قریب افراد  شامل تھے ، ان  کے لئے تھوڑا سا مسئلہ پیدا ہوا تھا۔ یہ جوڑا ابتدائی طور پر جولائی میں شادی کرنے والا تھا لیکن انہوں نے اس تاریخ کو 14 اگست تک بڑھا دیا۔ معاشرتی دوری کے قوانین کی وجہ سے ، وہ شادی کی مکمل استقبال کرنے سے قاصر تھے ، لیکن یہ جوڑا ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ان کے تمام کنبہ اور دوست اس موقع کو تیار کرسکیں گے۔

اپنے پچاس فیمیلی فرینڈز کو بلوانے کا ایسا طریقہ نکال لیا کہ دنیا بھر میں دھوم مچ گئی ۔ ان کی شادی میں صرف چودہ افراد شامل ہوئے لیکن باقی دوستوں کو لانے کے لیے انہوں نے ان کے گتے کے بورڈ بنائے ۔ جس پر چار لاکھ روپے سے زائد خرچہ آیا ۔ ان کا کہناتھا عام طورپر شادی ایسے ہی ہوتی ہے ۔ لیکن کورونا نے ہمارے خؤاب کو بکھیرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ ہم بھی دھن کے پکے تھے اور ہمیں یہ انوکھا آئیڈیا آیا ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہم نے مل کر اپنے باقی دوستوں کے شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے ان کے کارڈ بورڈ بنوائے ۔ جو شادی والے دن ہمارے ساتھ ساتھ رہے ۔  ان کے ساتھ تصویریں بھی بنوائی ۔ اور ان کو اپنے ان دوستوں تک بھی بجھوایا جو نہیں آسکے ۔