پٹرولیم ڈویژن کے منصوبوں کیلئے تین ماہ کے دوران 35 کروڑ 72 لاکھ روپے جاری

پٹرولیم ڈویژن کے منصوبوں کیلئے تین ماہ کے دوران 35 کروڑ 72 لاکھ روپے جاری

 اسلام آباد :حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران پٹرولیم ڈویژن کے مختلف منصوبوں کیلئے 35 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد جاری کئے ہیں۔


سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2020-21ءکے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پٹرولیم ڈویژن کے مختلف منصوبوں کیلئے ایک ارب 78 کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں اور 18 ستمبر تک اس میں سے 35 کروڑ 72 لاکھ 32 ہزار روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔