گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات کی منظور ی دیدی گئی 

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات کی منظور ی دیدی گئی 

اسلام آباد :صدر پاکستان عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات کرانے کی منظوری دے کر مودی کی نیندیں حرام کر دیں ۔

وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دیتے ہوئے اس بات کا اعلان کر دیا گیا کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ہونگے ۔

گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوگئی تھی، اور  الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو انتخابی شیڈول جاری کیا تھا، جس کے تحت 18 اگست کو پولنگ ڈے مقرر کیا گیا تھا، تاہم (ن) لیگ کے رکن کی جانب سے انتخابی شیڈول کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائرکی گئی تھی، اور الیکشن کمیشن نے دو جولائی کو جاری انتخابی شیڈول معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔