ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی
کیپشن: دس گرام سونے کی نئی قیمت 97 ہزار 737 روپے ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ملک بھر کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 700 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1892 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی آنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور دس گرام سونے کی نئی قیمت 97 ہزار 737 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ چاندی 30 روپے سستی ہو گئی جس کے بعد ایک تولہ چاندی کی نئی قیمت 1 ہزار 220 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے کمی کے بعد 1045.95 روپے ہو گئی ہے۔