قومی سلامتی کے ایشو پر کل بھی ایک تھے اور آج بھی ایک ہیں :بلاول بھٹو 

قومی سلامتی کے ایشو پر کل بھی ایک تھے اور آج بھی ایک ہیں :بلاول بھٹو 

بند کمروں کی تفصیلات باہر نہیں لائی جاتیں :بلاول بھٹو 

کراچی :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بند کمروں کی تفصیلات باہر نہیں لائی جاتیں ،کچھ غیر ذمے دار لوگ جن کا قومی سلامتی سے کوئی تعلق نہیں وہ آج ہر چینل پر آکر بات کر رہے ہیں ۔

نیوز کانفرنس میںبات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  گلگت بلتستان پر ہمیں میٹنگ کی دعوت دی گئی تھی، بند کمرے کی بات باہر کرنے والے جس کے بھی ترجمان ہیں، انہیں کہنا چاہیے کہ چپ ہوجاؤ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ قومی سلامتی کے ایشو پر کل بھی ایک تھے آج بھی ایک ہیں اور رہیں گے۔

 چیئرمین  پیپلزپارٹی  نے گلگت بلتستان الیکشن کے لیے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا، اس  موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ بند کمروں کی تفصیلات باہر نہیں لائی جاتیں،انہوں نے  کہا کہ وزیراعظم کے بغیر قومی سلامتی پر بریفنگ نہیں ہونی چاہیے لیکن ماضی میں اور اس میٹنگ میں بھی وزیراعظم کے بغیر نیشنل سیکیورٹی پر بات ہوئی۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک فرنٹ، اتحاد بن چکا ہے، اے پی سی میں اتفاق رائے سے فیصلے کیے گئے، ہم میڈیا پر سینسر شپ کا خاتمہ چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ تباہ کن بارشوں سے فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، ہم نے ماضی میں سیلاب متاثرین کو پاکستان کارڈ بنا کردیا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے۔