تعمیراتی انڈسٹری کو بڑا جھٹکا، اینٹوں کے بھٹے بند کرنے کا حکم

تعمیراتی انڈسٹری کو بڑا جھٹکا، اینٹوں کے بھٹے بند کرنے کا حکم
کیپشن: عدالت کو بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے چئیرمین نے از خود بھٹے بند کرنے کی یقین دہانی کروائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: کورونا وائرس کی وجہ سے بدحال تعمیراتی انڈسٹری کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا۔ ایںٹوں کے بھٹے بند ہونے سے تعمیراتی کام ٹھپ ہو جانے کا اندیشہ پیدا ہو گیا، یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھٹہ مالکان اینٹوں کی من مانی قیمت لوگوں سے وصول کرنے لگ جائیں گے۔ آج لاہور ہائیکورٹ نے اینٹوں کے بھٹے 7 نومبر سے 31 دسمبر تک بند رکھنے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے چئیرمین نے از خود بھٹے بند کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ پر بروقت قابو نہ پانے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔ تحریری حکم تین صفحات پر مشتمل ہے۔ تحریری حکم کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں، فضائی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

عدالتی حکم پر چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن کے اجلاس میں ہونے فیصلوں پر من وعن عمل کیا جائے۔ سموگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسایل بروئے کار لائے جائیں۔